کرشن جنم اشٹمی ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو بھادوں کی آٹھویں تاریخ کو شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میںمنایا جاتا ہے۔ جنم اشٹمی پر کرشن بھگوان کی جنم کی خوشی تمام ہندوستان، نیپال، بنگلہ دیش، گیانا، سرینام، فجی اورپاکستان کی ہندو برادری میں منائی جاتی ہے اور حفاظت کی دعا اور بھجن ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کرشن بھگوان کیپیدائش پر تمام فرشتے اُن کی زیارت کے واسطے اپنے اپنے بمان یعنی جہاز پر سوار ہو کر آئے تھے۔ بعض لوگ کرشن بھگوانکے جنم کا تہوار نو دن تک مناتے ہیں۔